پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری لوگو کی رونمائی کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور انکے چینی ہم منصب وانگ ای نے مشترکہ طور پر لوگو کی رونمائی کی۔
یادگاری لوگو کی رونمائی کو پاک چین تاریخی دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا گیا۔
دونوں ممالک نے 75 سالہ تعلقات کو شایانِ شان اور یادگار انداز میں منانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات خطے کے امن، استحکام اور مشترکہ ترقی کیلیے اہم قرار دیا گیا۔