• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

تصویر بشکریہ آئی سی سی
تصویر بشکریہ آئی سی سی

آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا۔

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز 5 اپریل اور 7 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

وارم اپ میچز قذافی اسٹیڈیم، ایل سی سی اے گراؤنڈ اور ایچیسن کالج میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم 5 اپریل کو تھائی لینڈ، 7 اپریل کو ویسٹ انڈیز  کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کا آغاز 9 اپریل سے ہو گا، ایونٹ میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید