• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: قتل کے جرم میں 40 سال سے قید شخص بے گناہ قرار، 1.4 ملین ڈالرز انعام حقدار

فوٹو بشکریہ اے ایف پی
فوٹو بشکریہ اے ایف پی

جاپان میں کئی دہائیوں سے قتل کے جرم میں قید شخص بے گناہ نکلا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں تقریباََ 4 دہائیوں سے قتل کے جرم میں قید ایواؤ ہاکاماتا نامی ایک شخص بے گناہ نکلا۔

رپورٹ میں جاپانی حکّام نے حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایواؤ ہاکاماتا کو 1966ء میں 4 لوگوں کا قتل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایواؤ ہاکاماتا کے وکلاء نے آگاہ کیا کہ پولیس نے ملزم کو اعترافِ جرم کرنے پر مجبور کیا تھا اور جعلی شواہد پیش کیے اور اس کیس کی سماعت دوبارہ کرنے کی درخواست کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب عدالت میں اس کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی تو  تمام شواہد اور دلائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایواؤ ہاکاماتا کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔

عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک غلط فیصلے کی وجہ سے ایواؤ ہاکاماتا کو بے گناہ ہونے کے باوجود بھی اتنے طویل عرصے جیل کاٹنی پڑی اس لیے  1.4 ملین ڈالرز ہرجانے کے طور پر ادا کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید