• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی خوبصورتی و ترقی کیلئے سندھ حکومت کا ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے منصوبے کےلیے سندھ حکومت نے ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ 

ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ میئر کراچی ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کمشنر کراچی اور دیگر حکام بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔ 

ٹاسک فورس اہم شاہراہوں کی بحالی، صفائی اور خوبصورتی کے کاموں کی نگرانی کرے گی۔

ترجمان کے مطابق ٹاسک فورس کو تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور سیوریج مسائل کے حل کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ اور دیگر اہم سڑکوں کی بہتری کا منصوبہ ہے۔

ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، عبداللّٰہ ہارون روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ترقیاتی کام ہوں گے، سندھ حکومت کی ہدایت پر تمام اداروں کو ٹاسک فورس سے تعاون کا پابند بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید