وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ تھیٹر فن و ثقافت کا آئینہ دار ہے، یہ معاشرتی اقدار کی عکاسی اور شعور بھی فراہم کرتا ہے۔
تھیٹر کے عالمی دن پر جاری کیے گئے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ تھیٹر پاکستان کے مثبت تشخص اور تہذیبی ورثے کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تھیٹر کی اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات کر رہی ہے، فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے آرٹسٹ فنڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ تھیٹر بحال کر کے فن و ثقافت کی ترویج کے لیے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔