پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے حیات آباد فیز 3 چوک میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔
خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 غیر قانونی عمارتیں گرا دی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا سے 8 کنال قیمتی اراضی واگزار کرا لی ہے۔
واگزار اراضی کی مالیت 2.5 ارب روپے سے زیادہ ہے۔