• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمشنر کی وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال-— فائل فوٹو
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال-— فائل فوٹو

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ آج وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال کے آفس میں اُن سے ملاقات کے لیے پہنچ گئیں۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کی بطور ناظمِ کراچی خدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا بطور میئر کراچی کیا گیا کام ایک مثالی نمونہ ہے جسے دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کے وسیع تجربے اور صلاحیتوں سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید