لندن(نیوزڈیسک)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان آ کر بہت خوش ہوں یہاں سیاحت کے لیے بہترین مقامات ہیں۔جین میریٹ نے اسٹاک مارکیٹ میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ 15 لاکھ کے قریب پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی وہ شہر ہے جہاں برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات اور مضبوط ہوتے ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ 200برطانوی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں، ان کمپنیوں سے پاکستان میں لوگوں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں، پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔جین میریٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن دیکھ رہے ہیں، پُر امید ہوں آئندہ دونوں ممالک میں مزید تجارتی اور سرمایہ کاری جاری رہے گی۔