• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی وزیرِ اعظم کا 3 مئی کو وفاقی انتخابات کرانے کا اعلان

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی—فائل فوٹو
آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی—فائل فوٹو

آسٹریلیا میں 3 مئی کو وفاقی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا۔

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں وفاقی انتخابات 3 مئی کو ہوں گے، توقع کی جا رہی ہے کہ یہ انتخابات سخت مقابلے کے ہوں گے۔

تازہ ترین رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق دونوں بڑی جماعتوں لیبر اور لبرل پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے اور امکان ہے کہ کسی بھی جماعت کو اکثریت حاصل کرنے کے لیے آزاد اراکین یا چھوٹی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنا پڑے گا۔

پچھلے انتخابات میں آزاد اراکین اور چھوٹی جماعتوں نے ریکارڈ ووٹ شیئر حاصل کیا تھا۔

انتخابت کے لیے انتخابی مہم میں سب سے زیادہ توجہ مہنگائی اور اخراجات زندگی کے مسائل پر دی جا رہی ہے۔

لیبر پارٹی اس بات سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ تقریباً ایک صدی میں پہلی ایسی حکومت نہ بن جائے جو صرف ایک مدت کے بعد انتخابات ہار جائے۔

انتھونی البانیز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا یہ ہمیشہ سے معلوم تھا کہ 10سال کی خرابی کو صاف کرنے میں 3سال سے زیادہ وقت لگے گا۔

انہوں نے اپنے حریف پیٹر ڈٹن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب ملک کو پیچھے لے جانے کے مترادف ہو گا۔

یہ انتخابات آسٹریلیا کے مستقبل کے لیے اہم موڑ ثابت ہو سکتے ہیں، لیبر پارٹی کو معاشی چیلنجز اور عوامی ناراضگی کا سامنا ہے، جبکہ لبرل نیشنل اتحاد نے اپنے منشور میں معیشت کی بحالی پر زور دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید