• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ سلمان کی عیدالفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارک باد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے عیدالفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارک باد دی ہے۔

شاہ سلمان نے کہا کہ اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ رمضان میں لاکھوں عمرہ زائرین کی خدمت کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کی خدمت کرنے کے لیے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

ادھر ریاض میں وزارت اسلامی امور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں عید کی نماز کے لیے 15 ہزار سے زائد اجتماعات ہوں گے۔

وزارت اسلامی امور کے مطابق عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید