• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ہیوسٹن میں رونق بھرا چاند رات میلہ منایا گیا

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں رونق بھرا چاند رات میلہ منایا گیا۔

چاند رات میلے میں مہندی، چوڑیوں اور ملبوسات کے اسٹالز نمایاں تھے، اس موقع پر مفت مہندی کا انتظام بھی کیا گیا تھا جبکہ شرکاء کی تواضع کے لئے چائے اور ریفریشمنٹ بھی موجود تھا۔

خواتین کا کہنا تھا کہ ایسے میلے وطن سے دوری کا احساس کم کردیتے ہیں۔

میلے میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر بابر خان غوری اور فرینڈز آف کراچی کے صدر عارف عظیم بھی موجود تھے۔

اس موقع پر لڑکیوں اور خواتین نے مہندی کے من پسند ڈیزائن اپنے ہاتھوں پر بنوائے جبکہ مختلف رنگوں کی چوڑیوں کے اسٹالز پر بھی بے حدرش رہا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور میں چاند رات کو شاپنگ کا جو مزہ ہے اسکا تو کوئی متبادل نہیں مگر یہاں آکر پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید