• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف بڑا مظاہرہ، ہزاروں افراد سڑکوں پر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہفتے کی شب تل ابیب اور دیگر شہروں میں ہزاروں شہریوں نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔

مظاہرین نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو مکمل کرنے اور وہاں موجود باقی اسرائیلی یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے چند روز قبل جنگ بندی معاہدے کو توڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دیے تھے، جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید