جنوبی افریقہ میں 37 سالہ شخص نے 8 دن کی بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ اس شخص کا کہنا کہ اسے اپنے بیوی پر غصہ تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیوگو فریرا نامی شخص نے اپنی نومولود بیٹی کیساتھ زیادتی کا بھی 2 سال بعد اعتراف کرلیا۔
اس نے جون 2023 میں شیرخوار بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق بچی کی ماں اپنی بیٹی کیلئے کپڑے خریدنے گئی تھی اور اس نے اسے گھر میں ملزم ہیوگو فریرا کے ساتھ تنہا چھوڑ دیا تھا، جب وہ واپس آئی تو اس نے بچی کو زخمی حالت میں پایا، اس کا جنسی استحصال بھی کیا تھا، جس کے بعد وہ اسے قریبی اسپتال میں لے گئی تھی، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی۔
اس حوالے سے ملزم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے نہ آنے پر بہت زیادہ غصے میں تھا اور اس نے اشتعال میں آکر یہ گھناؤنی حرکت کی۔ بچی کے رونے پر میں زیادہ مشتعل ہوگیا تھا اور میں نے اسے گردن کے پچھلے حصے سے پکڑ کر زور زور سے مارنا شروع کردیا تھا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس بھیانک جرم کو قبول کرتا ہے۔
ہیوگو فریرا نے اپنی سابقہ بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور اب وہ اپنے لیے سزا سنائے جانے کا انتظار کر رہا ہے۔