سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے نمازِ عید جدہ کے قصر السلام میں ادا کی۔
عرب میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عید کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مسلمانوں کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے رمضان میں روزے اور نماز کی توفیق بخشی، میں آپ لوگوں کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کے حضور پیش ہو کر اپنے ملک میں امن و استحکام کے لیے سوال کرتے ہیں۔
اللّٰہ امت اسلامیہ اور پورے عالم اسلام کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے، آپ سب خیر و عافیت سے رہیں۔
دوسری جانب ولی عہد سلطنت شہزادہ محمد بن سلمان نے نمازِ عید مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں ادا کی، لبنان کے وزیراعظم نواف سلام بھی ولی عہد کے ہمراہ تھے جو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر وہاں موجود ہیں۔