اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی پولیس نے رواں سال کے 6ماہ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 2147اشتہاری مجر موں کی گرفتاری سمیت ڈکیتی چوری کے مقدمات میں کروڑوں روپے مالیت کی برآمدگی اور چوری شدہ و دیگر 114گاڑیوں کی برآمدگی کی ۔ ڈکیتی کے 20مقدمات میں 68ملزمان کو گرفتار کرکے 2کروڑ 89لاکھ 46ہزار روپے کی برآمدگی عمل میں لائی گئی ۔چوری کے 156مقدمات میں 224ملزمان کو گرفتار کرکے 89لاکھ 27ہزار برآمد کئے گئے ۔ قتل کے 117مقدمات میں 159ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ۔ اغواء برائے تاوان کے 5مقدمات میں 13ملزمان اور اغواء شدہ 6مغویان کو بحفاظت برآمدکیا گیا ۔ ناجائز اسلحہ کے 574مقدمات میں 581ملزمان کوگرفتار کرکے 16کلاشنکوف ، 10رائفل ، 28شاٹ گن ، 465پستول ، 14ریوالور ، ایک موزر ، 6کاربین ، 2460روند اور 25خنجر برآمد کیے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے 6ماہ کے دوران 46گینگز جن میں بین الصوبائی و بین الاضلاعی گینگز شامل ہیں کے 178 ملزمان کو گرفتار کیا ۔