• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بجلی کی قیمت ترقی کے سفر میں رکاوٹ، علی پرویز ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام’’ نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قیمت خطے کی بلند ترین قیمت ہے یہ ترقی کے سفر میں رکاوٹ ہے اور ہم اس میں خاطر خواہ کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں،علی پرویز ملک نے کہا کہ ہمیں صرف گروتھ کو چیز نہیں کرنا ہے ہمیں یہ بھی انشور کرنا ہے کہ جس راستے پر ہم ہوں اس کو دیرپا، پائیدار اور جامع ترقی کی شکل میں ڈھال سکیں اور ترق کے سفر میں اصلاحات ضروری ہیں۔ آئی ایم ایف کی طرف سے کوئی بندش نہیں ہے۔ وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق کہیں کوئی فیگر کوڈ نہیں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قیمت خطے کی بلند ترین قیمت ہے یہ ترقی کے سفر میں رکاوٹ ہے اور ہم اس میں خاطر خواہ کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے ڈیولپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے پرائمری سرپلس کی بندش ہے اور پرائمری سرپلس کے ٹارگٹ پر ہم آن ٹریک ہیں۔ ساہیوال، بہاولنگر موٹر وے منصوبہ بہتر ہے یا سکھر حیدر آباد موٹر وے منصوبہ زیادہ بہتر ہوگا آبادی اور تجارت کے لحاظ سے اس سوال کے جواب میں علی پرویز ملک نے کہا کہ میں اس سے متعلق زیادہ نہیں جانتا ایک خبر پڑھی ہے کہ اگر یہ ایکنک فورم پر یہ فیصلہ ہوا ہے جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی موجود تھی اور اس کو ڈپٹی وزیراعظم ہیڈ کر رہے تھے اگر کوئی فیصلہ کیا گیا ہے تو سوچ سمجھ کر ہر چیز کو دیکھ کر فیصلہ کیا گیا ہوگا۔ میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں 8روپے فی یونٹ کمی کا فیصلہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے کیا گیاہے مگر آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس نے صرف 1روپے کمی کی اجازت دی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید