سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا ڈویژ ن میں ریکارڈ ترقیاتی کا م کروانے اور اپنے حلقے کو مثالی بنا نے پر سرگودھا کے شہر یو ں نے خاتون ایم پی اے ڈاکٹر نا د یہ عز یز کو دختر سرگودھا کا خطاب دیدیا ۔گزشتہ رو ز ایک تقریب منعقد ہوئی جس میںلیگی کا ر کنو ں کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک ہوئے جنہوں نے ڈاکٹر نادیہ عزیز کو دختر سرگودھا کا خطا ب کیا۔مقر ر ین نے کہا کہ پی پی 34 مسائل کی آ ما جگا ہ بنا ہو ا تھا نیوسیٹلائٹ ٹاؤن میں نکاسی و فراہمی آب کا مسئلہ تھا جس کیلئے 2 ارب روپے کے منصوبوں پر 80 فیصد کام ہو چکا ہے ۔ڈاکٹر نا د یہ عز یز نےکہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انکا حلقہ مثالی ترین بن جائے جس کیلئے وہ وزیر اعلیٰ کی بھی شکر گزار ہیںجنہوں نے بھاری فنڈز فراہم کئے ہیں۔