سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے کمشنرز کی تعیناتی سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کے 5 کمشنرز میں سے 3 ریٹائر ہو چکے جبکہ صرف 2 کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریٹائر ہونے والے کمشنرز میں عاکف سعید، مجتبیٰ لودھی اور عبدالرحمان وڑائچ شامل ہیں۔
وفاقی سیکریٹریز پر مشتمل کمیٹی 20 امیدواروں کے انٹرویوز کر چکی ہے، ایک نجی بینک کے سی ای او بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مجتبیٰ لودھی اور عبدالرحمٰن وڑائچ کی بطور کمشنر دوبارہ تقرری کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ایس ای سی پی چیئرمین کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
وزیرِاعظم سیکریٹریٹ اور وزارتِ خزانہ اپنی پسند کا چیئرمین لگوانے کے لیے متحرک ہے۔