• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی غزہ میں بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی فوج کی آج صبح غزہ میں بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح غزہ پر تازہ حملے کیے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے فوج جنوبی رفح سمیت غزہ میں اپنی زمینی کارروائیوں کو بڑھا رہی ہے۔

گزشتہ روز بھی غزہ کی وزارت صحت نے 24 گھنٹوں میں 41 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ غزہ میں 18مارچ سےدوبارہ شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید