• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا، ٹی وی فنکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں: ڈکی بھائی


پاکستان کے نامور کانٹینٹ کرئیٹر ڈکی بھائی نے ٹی وی فنکاروں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

یوٹیوبر سعد رحمٰن عرف ڈکی بھائی نے میٹھی عید کے موقع پر ایک خصوصی پوڈکاسٹ کے لیے انٹرویو دیا ہے۔

ڈکی بھائی نے پوڈکاسٹ کے دوران مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی ہے۔

سعد رحمٰن کا کہنا ہے کہ میں نے یوٹیوب چینل تُکے میں بنایا تھا، یوٹیوب پر بطخ کی تصویر بھی بس گوگل سے اٹھا کر لگا دی تھی اور آج تک اسے تبدیل نہیں کیا۔

ڈکی بھائی کے مطابق انہوں نے 5 ملین سبسکرائبرز ہو جانے تک یوٹیوب سے ایک روپیہ بھی نہیں کمایا تھا، یوٹیوب سے ان کی پہلی کمائی 100 ڈالر تھی۔

کانٹینٹ کرئیٹر نے بتایا ہے کہ میں سالگرہ اور عید جیسے دنوں کے لیے پرجوش محسوس نہیں کرتا ہوں، میری عید بھی عام دنوں کی طرح ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال والدہ اور اہلیہ کو لاکھوں میں عیدی دی تھی، والدہ اور اہلیہ نے اس سال عیدی لینے سے انکار کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ آپ ہمیں عیدی دینے کے بجائے اپنے مداحوں میں اس کی تقسیم کر دیں۔

ڈکی بھائی نے انٹرویو کے دوران بتایا میں رجب بٹ سے اور رجب بٹ مجھ سے کوئی نفرت نہیں کرتا، میرا رجب بٹ سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، میرا کسی وی لاگر سے کوئی تنازع نہیں ہے۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈکی بھائی نے کہا کہ میں بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا، مجھے ان کے بس چہرے سے معلوم ہے کہ یہ اداکارہ ہیں۔

ڈکی بھائی نے مزید کہا کہ ٹی وی انڈسٹری کے اداکار اور اداکارائیں احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ لوگ ڈیڈ ہیں، یہ ڈائریکٹرز کی انگلیوں پر ناچتے ہیں، ان کی اپنی کوئی محنت نہیں ہوتی ہے، کردار حاصل کرنے کے لیے یہ بہت پاپڑ بیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ٹی وی فنکاروں کے ڈرامے دیکھنے والے کون ہیں، ٹی وی کا دور ختم ہو چکا ہے۔

ڈکی بھائی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم سب کو نئے آنے والے بندوں کی عزت کرنی چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید