• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’منت ہاؤس‘ چھوڑ نے کے بعد گوری خان نے اپنا اپارٹمنٹ کتنے میں فروخت کیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ممبئی کے علاقے دادر ویسٹ میں واقع اپنا کوہ نور الٹیسیمو اپارٹمنٹ فروخت کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوری خان نے اپنا کوہِ نور الٹیسیمو اپارٹمنٹ جس کا کل رقبہ 2000 مربع فٹ ہے اسے 11 کروڑ 61 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ نے یہ اپارٹمنٹ اگست 2022ء میں ساڑھے 8 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا جس کی فروخت کے بعد اُنہیں تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا منافع ہوا ہے۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کچھ عرصہ پہلے شاہ رخ خان اپنی پوری فیملی کے ساتھ اپنا گھر ’منت ہاؤس‘ چھوڑ کر ایک چھوٹے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔

اداکار کے چھوٹے اپارٹمنٹ میں منتقلی کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے27 ہزار مربع فٹ کے گھر کی مزید توسیع کرنا چاہتے ہیں اور گھر کا تعمیراتی کام تقریباً 2 سال میں مکمل ہو گا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے گوری خان سے 1991ء میں شادی کی تھی اور اب ان کے 3 بچے آریان خان، سہانا خان اور ابراہم خان ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید