سوشل میڈیا ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک امریکہ میں چلے گی یا پابندی کی زد میں رہے گی، اس حوالے سے ٹک ٹاک کو پابندی سے بچنے کےلیے اسکے مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت آج ختم ہوجائے گی۔
صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک کو نیا مالک تلاش کرنے کےلیے 75 روز کی مہلت دی تھی، ٹک ٹاک پر 19 جنوری سے امریکا میں عارضی پابندی عائد ہے اور ٹک ٹاک کو ایپ اسٹورز سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کا نیا مالک تلاش کرنے کے بہت قریب ہیں، بہت سارے سرمایہ کار ٹک ٹاک خریدنے کے خواہشمند ہیں۔
یاد رہے کہ قومی سلامتی خدشات پر چینی کمپنی کی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی یا ٹک ٹاک کی فروخت کا قانون امریکی کانگریس سے منظور ہوا تھا۔