• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی حکومت کی جانب سے  لاہور کی 10 احتساب عدالتوں میں سے 5 ختم کر دی گئیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 احتساب عدالتوں کو دیگر عدالتوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت 1 کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل جبکہ احتساب عدالت 8 کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل 3 لاہور میں منتقل کیا گیا ہے۔

اسی طرح احتساب عدالت 3 کو اسپشل کورٹ کسٹم ملتان جبکہ احتساب عدالت 6 کو اسپیشل کورٹ کسٹم لاہور میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت 7 کو اسپیشل کورٹ سنٹرل گجرات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید