• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت کا دائرہ اختیار، پراسیکیوٹر نیب کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت پراسیکیوٹر نیب کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی۔آغا سراج درانی کی جانب سے احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔پراسیکیوٹر نیب کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔عدالت نے ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کرد ی ۔آغا سراج درانی کی جانب سے نیب ترامیم کے تحت احتساب عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا تھا۔آغا سراج درانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم کے بعد نیب ریفرنس نہیں بنتا۔ احتساب عدالت میں آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیس سال سے ہمارا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے ،قیادت کی ہدایت ہے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ،نیب قوانین میں تبدیلی کے بعد میرا نیب کیس نہیں بنتا ،مجھے پارٹی نے نظر انداز نہیں کیا ۔میں ممبر اسمبلی ہوں ،کے پی کے کی صورتحال گورنر راج کی طرف جارہی ہے ،گورنر راج کا قانون موجود ہے لیکن فیصلہ وفاقی حکومت نے کرنا ہے ۔میں پہلے لاک اپ میں تھا اب آزاد ہوں ،کھل کر بولتا ہوں، بحیثیت اسپیکر میرے بولنے پر کچھ پابندیاں تھی ۔اب ہر معاملے پر بات کرسکتا ہوں۔ کے پی کے وزیر اعلی اگر سیاستدان ہوتے تو جو وہ کررہےہیں ایسا کبھی نہیں کرتے۔ کسی بھی صوبے کے وِزیر اعلی کو اس طرح کی حرکت نہیں کرنی چاہیے ۔سیاستدان کو ہمیشہ بات کرنے کے لیے دروازے کھلے رکھنے چاہیے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید