• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: کامران صدیقی

صفحات: 140

قیمت: 1000روپے

ناشر: رنگِ ادب پبلی کیشنز، آفس نمبر 5، کتاب مارکیٹ، اُردو بازار، کراچی۔

فون نمبر: 2610434 - 0345

کامران صدیقی کا شمار اُن نوجوان شعراء میں ہوتا ہے، جنہوں نے کراچی کے معتبر ادبی حلقوں سے اعتبار حاصل کیا۔ اُن کا اوّلین شعری مجموعہ ہمارے سامنے ہے، جس میں اُن کی72 غزلیں شامل ہیں۔ 

یہ مجموعۂ کلام مظہر ہانی، سحرتاب رومانی، ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر اور کشور عدیل جعفری کے توصیفی مضامین سے آراستہ ہے۔ اسالیبِ بیان اور مفہوم پر گرفت ایسے محاسن ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ شاعری جُز وقتی مشغلہ نہیں، یہ خونِ جگر کو پانی کرنے کا کام ہے۔ 

کامران صدیقی کا مزاج سادہ اور دل درد مند ہے اور شخصیت کا یہ پہلو اُن کی شاعری میں بھی دَرآ یا ہے۔اُنھوں نے صرف مروّجہ اصطلاحات پر انحصار نہیں کیا، بلکہ شاعری میں بعض پرانی علامات نئے مفہوم کے ابلاغ کا وسیلہ بھی بنی ہیں، جب کہ مشکل بحروں میں بھی اُنہوں نے بیان کی تازگی برقرار رکھی ہے۔ کامران صدیقی جدید شعراء کی رفاقت میں جس طرح شعری سفر پر روانہ ہوئے ہیں، اِس سے لگتا ہے کہ وہ اپنے ہم عُمروں اور ہم عَصروں کو ’’اوورٹیک‘‘ کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگائیں گے۔