کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیر شاہ میں عید الفطر کے پہلے روز گٹر لائن میں دھماکہ کے باعث زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا،تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے میں عید الفطر کے پہلے روز گٹر لائن میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ میں اسد نامی نوجوان جھلس کرزخمی ہوگیا تھا،: شیرحادثہ کے بعد زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج تھا،ہفتہ کو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی۔