• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی میں ہوائی فائرنگ سے بچی کو زخمی کرنے والا ملزم پستول سمیت گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بازار پولیس نے ہوائی فائرنگ کے دوران معصوم بچی کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم جرمن اسکول کے قریب شادی کے دوران غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کررہا تھا۔جائے وقوعہ سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم کو واضح طور پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزم شارخ خان ولد امتیاز خان کو فائرنگ میں استعمال ہونے والے پستول سمیت گرفتار کیا۔ملزم کی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 8 سالہ معصوم دعا دختر ثناء اللہ زخمی ہوئی۔