• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی زیرقیادت ملک ترقی کر رہا ہے، لوگ تو ڈیفالٹ کے منتظر تھے، امیر مقام

وفاقی وزیر امیر مقام(فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر امیر مقام(فائل فوٹو)۔ 

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لوگ تو پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ 

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، 12 سال سے نااہل لوگ خیبر پختونخوا پر مسلط ہیں۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ دفتر پشاور میں بھی کھول رہے ہیں، آپ پنجاب اور خیبر پختونخوا کا موازنہ کریں، آرمی چیف نے بھی ملکی معیشت بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ 

امیر مقام نے کہا کہ ہمیں سیاست کو ایک طرف رکھ کر ملکی بقا کےلیے متحد ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید