پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے بانی کی بہنوں کے انکار کی تعریف کردی۔
ایک بیان میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین اور عظمی خان نے علیمہ خان کے بغیر ملاقات سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہنوں نے ملاقات سے انکار کرکے ثابت کیا کہ وہ مقتدرہ کی خواہشات کے تابع نہیں۔
پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ کاش پارٹی کے دیگر ذمے داران بھی ایسا کردار رکھتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج لسٹ میں نام نہ ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے والوں نے اطاعت گزاری کی۔