چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بانی کی تینوں بہنوں کو حراست میں لینے کو غیر قانونی قرار دیدیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان سمیت عمران خان کی دیگر بہنوں کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ کورٹ کا آرڈر ہے فیملی کی ملاقات ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کوحراست میں لینا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، ہم علیمہ خان و دیگر بہنوں کی حمایت میں یہاں آئے تھے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ جیل انتظامیہ کی شرائط پر ملاقات کا کوئی آرڈر نہیں، ہماری طرف سے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا گیا، ہم نے دھرنے کی کوئی کال نہیں دی تھی۔