• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی فلم سکندر نے آج تک کتنی رقم کما لی؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سلمان خان کی فلم سکندر نے بھارتی باکس آفس پر آٹھویں دن تک 100 کروڑ بھارتی روپے کما کر سنگِ میل عبور کر لیا جبکہ عالمی باکس آفس پر اس کی کمائی 200 کروڑ بھارتی روپے کے قریب پہنچ گئی۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان، سلمان خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم سکندر نے ریلیز کے آٹھویں دن بھارتی باکس آفس پر 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کر کے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

 فلم نے 6 اپریل کو تقریباً 4.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا اور اب تک کی کل کمائی 102.25 کروڑ بھارتی روپے ہو چکی ہے۔

فلم کو 30 مارچ 2025ء کو ریلیز کیا گیا تھا اور پہلے دن سے ہی سنیما گھروں میں سلمان خان کے مداحوں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 فلم کا بجٹ تقریباً 200 کروڑ بھارتی روپے ہے اور یہ تیزی سے اپنی لاگت نکالنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سلمان خان کے دبنگ ڈائیلاگس، زبردست انٹری سین اور ایکشن مناظر کو خوب سراہا گیا ہے، مداحوں نے اسے پیسہ وصول بلاک بسٹر فلم قرار دیا ہے۔

سکندر میں پہلی بار سلمان خان کے ساتھ اداکارہ رشمیکا منڈانا مرکزی کردار میں نظر آئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید