• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضا میری معصوم بیوی کا پیچھا چھوڑ دو، کسی اور کو پکڑو: یاسر نواز

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر یاسر نواز نے اپنی اہلیہ، اداکارہ و میزبان ندا یاسر کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ساتھی اداکارہ فضا علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کا دفاع کرتے ہوئے فضا علی کے عمل کو سستی شہرت کا طریقہ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں یاسر نواز نے فضا علی کو مخاطب کیا اور کہا کہ میری معصوم بیوی کا پیچھا چھوڑ دو، تم تو مسلسل مشہور ہو رہی ہو، اب کیا اس کی جان لوگی؟ اللّٰہ بھی معاف کردیتا ہے انسان معاف نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ندا کو معاف کردو، جتنا مشہور ہونا تھا ہوچکی ہو بس ختم، اب اس چیپٹر کو بند کرو اور آگے چلو کسی اور کو پکڑو اور اس کی بینڈ بجاؤ۔

اس سے قبل اداکارہ فضا علی نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق ندا یاسر کے بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ جب ندا یاسر نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے عوامی معافی مانگی تو فضا علی نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے میزبان کو معافی پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ معافی سے پہلے کی گئی غلطی کا خمیازہ نہیں بھرا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی پلیٹ فارم پر بات کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ ٹی وی پلیٹ فارم پر آپ کا ’کچھ بھی‘ ’ہزار‘ بن جاتا ہے۔ معافی کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ سیکھنا چھوڑ دیں، اصل جیت تب ہوتی ہے جب مستقبل میں الفاظ کا چناؤ تول کر کیا جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید