بھارتی ٹیلی ویژن ڈرامہ انوپما کی اداکارہ سوکرتی کندپال نے انکشاف کیا کہ جب وہ 23 برس کی عمر میں شادی کرنے والی تھیں، تو زندگی نے ایک مختلف موڑ لیا۔
یاد رہے کہ انھوں نے ڈرامہ انوپوما میں شروتی آہوجا کا کردار ادا کیا، نینی تال سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ سوکرتی کا کہنا ہے کہ وہ جب 23 سال کی تھیں تو وہ شادی کے لیے تیار تھیں، مگر بعد میں انہوں نے یہ فیصلہ منسوخ کر دیا۔
اداکارہ کے مطابق اس وقت میں خود کو شادی کے لیے بہت کم عمر اور ایک غیر یقینی کی کیفیت محسوس کر رہی تھیں کہ اپنے نئے کیریئر کو شادی کی ذمے داری کے ساتھ کیسے ایڈجسٹ کروں گی؟
سوکرتی کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی زندگی سے مطمئن ہیں اور دوبارہ شادی کا سوچنے سے قبل طویل رفاقت کو ترجیح دوں گی۔
اداکارہ نے روپالی گنگولی اور بگ باس 19 کے ونر گوراوو کھنہ کے ساتھ 5 سال سے جاری شو انوپوما میں کام کیا اور شروتی آہوجا کے کردار کی وجہ سے جانی پہچانی شخصیت بن گئیں۔
ایک پرانے انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ جب 23 سال کی عمر میں شادی کرنے والی تھیں تو زندگی نے ایک نیا موڑ لیا۔
اس انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ایک طویل عرصے تک مناویندرا سنگھ شیخاوت کے ساتھ ریلشن شپ میں رہیں اور ہم شادی کرنا چاہتے تھے، لیکن پھر سب کچھ ختم ہوگیا اور ہمارا بریک اپ ہو گیا، اب پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کہ وہ فیصلہ درست تھا۔ کیونکہ جب آپ 22 یا 23 سال کے ہوتے ہیں تو یہ سمجھ نہیں پاتے کہ آپ کے لیے کیا صحیح اور کیا غلط ہے۔