• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی کولکتہ میں لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی سے ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ہفتے کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی سے کولکتہ میں ملاقات کی، جو ان دنوں بھارت کا دورہ کر رہے ہیں، جس کا مقصد متعدد شہروں کے فٹبال شائقین سے ملاقات کرنا ہے۔

شاہ رخ نے 38 سالہ لیجنڈری پلیئر اور دنیا کی بڑی سوکر لیگ کلب انٹر میامی کے اسٹار کو کولکتہ آنے پر خوش آمدید کہا۔ 

اس حوالے سے انٹر نیٹ پر زیر گردش ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ خان عظیم فٹبالر سے ملاقات کر رہے ہیں اس دوران انکے چھوٹے بیٹے ابرام بھی ساتھ ہیں جو کہ میسی کے ساتھ تصاویر بنا رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ میسی اپنے دورہ بھارت کے دوران کولکتہ کے ساتھ حیدر آباد، ممبئی اور دہلی کا بھی دورہ کریں گے۔ لیونل میسی اپنے دیرینہ اسٹرائیک پارٹنر لوئیس سواریز اور ارجنٹینا ٹیم کے ساتھی کھلاڑی روڈریگو ڈی پال کے ہمراہ بھارت پہنچے ہیں۔ 

اپنے دورے کے دوران وہ وزرائے اعلیٰ، کارپوریٹ لیڈرز اور بالی ووڈ سلیبریٹیز سے ملاقات کریں گے جبکہ وہ 15 دسمبر کو بھارتی وزیرِ اعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔

وہ اس سے قبل 2011 میں بھارت آئے تھے جہاں انھوں نے کولکتہ میں وینزویلا کے خلاف ارجنٹینا ٹیم کی قیادت کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید