ہانیہ عامر ایک بار پھر لکس اسٹائل ایوارڈز کے بعد سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں مداح ان کی پوسٹ ایوارڈ تصاویر اور ویڈیوز کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
ایک معمول کے گلیم شوٹ کے طور پر شروع ہونے والا یہ واقعہ جلد ہی آن لائن بحث کا موضوع بن گیا، کیونکہ کچھ شائقین نے دعویٰ کیا کہ پس منظر میں نظر آنے والے مناظر عاصم اظہر کے گھر سے مشابہت رکھتے ہیں۔
ایوارڈ نائٹ کے فوراً بعد ہانیہ عامر نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔
تاہم اس بار صرف ان کے انداز نے ہی توجہ نہیں کھینچی، بلکہ پس منظر میں دکھائی دینے والے انٹیریئرز پر بھی مداحوں کی نظر گئی، جنہیں وہ عاصم اظہر کی رہائش گاہ سے ملتا جلتا قرار دے رہے ہیں، جو پہلے ان کے سوشل میڈیا پوسٹس اور میوزک کنٹینٹ میں نظر آ چکے ہیں۔
چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تبصرے، موازنہ اور اسکرین شاٹس کے ساتھ قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ان قیاس آرائیوں کی اب تک کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
اس سے قبل عاصم اظہر کو ہانیہ عامر کے ’بیسٹ ایکٹریس آف دی ایئر‘ ایوارڈ پر کھڑے ہو کر داد دینے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پُراسرار پوسٹ کے ذریعے کہا کہ اب کیا کھڑے بھی نہیں ہو سکتے۔