امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس انتہائی تیزی سے نیچے آ گئیں۔
آج پاکستان سمیت دیگر ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
بھارتی اسٹاک ایکسچینج کے دونوں انڈیکس سینسیکس اور نفٹی کھلتے ہی گرے، بی ایس ای سینسیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں شیئرز کی قیمتیں 13.22 فیصد تک گر گئیں۔
دوسری جانب جاپان کی نکی انڈیکس میں بھی 7 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی، یہاں ٹریڈنگ کے دوران کاروبار بھی روکنا پڑا جبکہ شنگھائی اسٹاک میں 7.34 فیصد کی گراوٹ ہوئی۔
جرمنی کا ڈیکس انڈیکس 6.15 فیصد، فٹیسی 4.55 فیصد تک گرا۔
علاوہ ازیں خام تیل کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد تک کمی ہوئی ہے، ڈبلیو ٹی آئی 59.34 ڈالرز اور برینٹ 63 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔