دنیا کے 186 ممالک پر ٹیکس عائد کرنے کے امریکی اعلان کے بعد امریکا سمیت عالمی کاروباری منڈیوں میں مندی کا رجحان پیدا ہوگیا۔
جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر امریکیوں کےلیے پیغام میں لکھا کہ امریکا کے پاس کچھ ایسا کرنے کا موقع ہے جو دہائیوں پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔
شہریوں کو تسلی دی کہ کمزور نہ ہو، بیوقوف نہ بنو، گھبراہٹ کا شکار ہونے والوں میں شامل نہ ہو، مضبوط، حوصلہ مند بنو اور صبر کرو، عظمت نتیجہ بنے گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس انتہائی تیزی سے نیچے آ گئیں۔
آج پاکستان سمیت دیگر ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
بھارتی اسٹاک ایکسچینج کے دونوں انڈیکس سینسیکس اور نفٹی کھلتے ہی گرے، بی ایس ای سینسیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرے۔