• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: ہلاک ملزم سے ملنے والا شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلا

 
علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

راولپنڈی میں ہلاک ملزم سے ملنے والا شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلا۔

راولپنڈی میں تھانہ چکلالہ کے علاقے میں کار سوار 4 ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے ہلاک ملزم سے ملنے والا شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلا۔ ہلاک ملزم کی شناخت شکیل کیانی کے نام سے ہوئی، ملزم پانچ سال سے پنجاب کے انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کی فہرست میں شامل تھا۔ 

پولیس ترجمان نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم گھروں میں ڈکیتی کے بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ تھا۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم شکیل گوجرانوالہ میں قتل کے مقدمہ میں اشتہاری تھا، جبکہ گزشتہ شب ملزمان کی فائرنگ میں ان کا اپنا ساتھی شکیل ہلاک ہوگیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید