• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10: ٹیموں کی تیاریوں کا سلسلہ جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لئے ٹیموں کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

2020ء ایڈیشن کی فاتح کراچی کنگز نے بھی ہوم گراؤنڈ پر تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ میں کراچی کنگز کے پہلے پریکٹس سیشن میں ٹیم کے مقامی کھلاڑیوں نے کوچز روی بوپارا اور شان ٹیٹ کی نگرانی میں پریکٹس کا آغاز کیا۔

سابق کپتان شان مسعود کے ساتھ میر حمزہ، عامر جمال، عمیر بن یوسف، عرفات منہاس، حسن علی اور عباس آفریدی پریکٹس سیشن میں موجود تھے، کھلاڑیوں نے نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔

کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ منگل سے شروع ہوجائے گا جبکہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلنے کے بعد عرفان نیازی 9 اپریل کو ٹیم جوائن کریں گے۔

کپتان ڈیوڈ وارنر 10 اپریل کو ٹیم جوائن کرلیں گے، کراچی کنگز پی ایس ایل 10 میں اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید