فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کےلیے پاکستان کا معاشی حب کاروبار کے لیے بند رہا۔
شہر کے تقریباً تمام کاروباری مراکز بند رہے اور تاجروں نے احتجاج کیا۔ اس دوران مطالبہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی کی بربریت روکنے کا رہا۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی کی تمام مارکیٹس بند رہیں۔ دکانداروں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا مطالبہ رہا کہ اسرائیل اپنی بربریت ختم کرے اور فلسطین آزاد ہو۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ہونے کا واضح اعلان کرے۔
احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینوں کے حق میں نعرے لگائے۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی بھائیوں کے خلاف ہو رہے ظلم پر اپنے کاروبار بند رکھ کر آواز اٹھاتے رہیں گے۔