• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبح کے بجائے رات کو نہانا مفید ہے، پرسکون نیند اور جلد کے مسائل حل ہوتے ہیں، ماہرین صحت

ماہرین صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ صبح کے بجائے رات کو نہانا مفید ہوتا ہے اس لیے ہمیشہ رات کو نہانا چاہیے۔ ڈاکٹروں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دن میں کسی وقت نہانے سے کیل مہاسے پھوٹنے کے ساتھ جلد میں جلن اور بعض اوقات رات کی نیند بھی خراب ہوتی ہے۔

شام کے بجائے صبح نہانا اس لیے بھی غلط ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں دن بھر آپکے جسم میں لگ جانے والے بیکٹیریا آپ کے بستر کی چادروں کو متاثر کرتے ہیں۔

گلیمر برطانیہ میں واقع پریسکرپشن ڈاکٹر کے میڈیکل ایڈوائز ڈاکٹر آرگونا گوئسپی کا اس حوالے سے کہنا ہے، گو کہ صبح نہانے سے انسان کے حواس بحال ہوجاتے ہیں لیکن شام کو نہانے کے مخصوص فوائد ہیں۔ 

انھوں نے کہا دن میں آپکا جسم اور بال ہوا میں شامل الرجیز، جلن اور دیگر گندگی جمع کرلیتے ہیں، بالخصوص گرمیوں میں پیسنے سے ایسا بہت ہوتا ہے۔

لہٰذا اگر آپ نہائے بغیر بستر پر جاتے ہیں تو یہ پھر آپ کے بستر اور چادروں میں بیکٹریاز، الرجیز اور دیگر چیزیں بھی منتقل ہو جاتی ہیں اور یہ نہ صرف بستر کو گندا کرتے ہیں بلکہ رات کو الرجی جیسے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔ لہٰذا شام یا رات کو نہانا کافی بہتر ہے۔

واضح رہے کہ صرف  ڈاکٹر آرگونا گوئسپی ہی نہیں بلکہ ورجینیا کے ڈاکٹر جیسن سنگھ بھی ان سے متفق ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اس سے پرسکون نیند کے ساتھ جسم سے تمام آلودگی اور جلد کے مسائل بھی حل ہوتے ہیں۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔


صحت سے مزید