• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل کا اظہار خیال

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ نادرا کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، دنیا کے چند ممالک گھر بیٹھے پاسپورٹ مہیا کرتے ہیں، پاکستان ان میں سے ایک ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف افضل بھٹی کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ افضال بھٹی اور سید قمر رضا اوور سیز پاکستانیوں اور حکومتِ پاکستان کے درمیان پُل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

افضال بھٹی نے 13 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والی سہ روزہ اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اوور سیز پاکستانیوں کو درپیش دیرینہ مسائل کا حل پیش کریں گے، کثیر تعداد میں اوور سیز اس کنونشن میں شرکت کریں گے، آخری دن آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ڈنر میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کی لسٹ موجود ہے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں، نان فائلرز اور فائلرز کے حوالے سے ایشو بھی حل ہوگا۔ 

ان کا کہنا ہے کہ جن مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے اس پر بھی کام ہو رہا ہے۔

افضال بھٹی نے یہ بھی کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کے 80 فیصد کیسز میں ان کے اپنے رشتے دار ملوث ہوتے ہیں، پاور آف اٹارنی دیتے وقت اوور سیز پاکستانیوں کو خبردار کرنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں متناسب نمائندگی دینے پر بھی کام ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید