بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ مسافرخانہ کی کاروائی‘ٹرک سے 24 من بھنگ برامد‘ڈرائیوراوراس کے ساتھی فرار ہو گئے 23 جولائی کو تھانہ مسافرخانہ کے ایس ایچ او لیاقت گل‘ایس آئی شبیرحسین نے مخبرکی اطلاع پر شام چھ بجے کے قریب مین روڈ کی ناکہ بندی کردی اورٹرک نمبری حیدرآباد0068 کوروکاتو اس کاڈرائیوراوردیگردوساتھی ٹرک چھوڑ کرفرارہوگئے جب ٹرک کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 24 من بھنگ برامد ہوئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔