• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمن ٹیم نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے مات دیدی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر مقابلے میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کے 217 رنز کے تعاقب میں آئرش ویمن ٹیم 44 اوورز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان ویمن ٹیم کی ڈیانا بیگ نے 35 رنز کے عوض 4 وکٹ لیں جبکہ نشرہ سندھو نے 3، سعدیہ اقبال نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

آئرلینڈ کی گیبی لوئس اور ایمی ہنٹر نے 44، 44 رنزبنائے۔ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 49 اوورز میں 217 رنز بنائے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید