• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے اضافی محصولات پر امریکا کا ردِعمل آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین کے اضافی محصولات پر امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا ردعمل سامنے آگیا۔ 

اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے 84 فیصد جوابی محصولات بدقسمتی ہے، چین کا محصولات میں اضافہ کرنا چین کےلیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات پر بات چیت کرنے والے ممالک سوچیں کہ انہیں چین کے ساتھ کیسے توازن قائم کرنا ہے؟

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کو محصولات بات چیت کےلیے میز پر آنا چاہیے۔

دوسری جانب ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں چینی مشن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی محصولات کے خلاف چین نے عالمی تجارتی تنظیم میں نئی شکایت درج کروادی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید