چین نے امریکا سفر کرنے والے چینی سیاحوں کیلئے سفری ہدایات جاری کردیں۔
بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت ثقافت وسیاحت نے کہا کہ چینی سیاح امریکا کے سفر میں خطرات کا جائزہ لیں اور سفر میں احتیاط کریں۔
چینی وزارت ثقافت وسیاحت کے مطابق امریکا سے کشیدہ تجارتی تعلقات اور امریکی داخلی سیکیورٹی صورتحال کے باعث سفری انتباہ جاری کیا گیا۔