• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کیخلاف اپیل مسترد

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار— فائل فوٹو
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کی نائب وزیرِ اعظم کے عہدے پر تقرری کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

عدالت کے 2 رکنی بینچ نے اپیل ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کر دی اور سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2 رکنی بینچ تحریری فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے نائب وزیرِ اعظم کے عہدے پر اسحاق ڈار کی تقرری کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت میں جسٹس اقبال چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے خاتون اشبا کامران کی اپیل پر سماعت کی تھی۔

عدالت نے دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور درخواست گزار خاتون کا کا مؤقف سنا تھا۔

قومی خبریں سے مزید