بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل تمنا بھاٹیہ کے اداکار و ہدایت کار اجے دیوگن کی نئی فلم کے لیے فلمائے گئے نئے آئٹم نمبر کی ویڈیو لیک ہو گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مطابق تمنا بھاٹیہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اس ویڈیو میں انہیں کریم اور سنہری رنگ کے مختصر لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو اجے دیوگن کی آنے والی نئی فلم ’ریڈ 2‘ کے آئٹم سانگ کی شوٹنگ سیٹ سے لیک ہوئی ہے۔
گزشتہ روز سامنے آنے والی اس ویڈیو میں خوبرو اداکارہ تمنا کو اپنے گزشتہ آئٹم سانگ ’آج کی رات‘ جیسے ملتے جلتے لباس اور ایکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اس سے قبل فلم ’استری 2‘ کے مقبول آئٹم نمبر ’آج کی رات‘ میں نظر آئی تھیں، اس آئٹم سانگ کو کافی شہرت حاصل ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اجے دیوگن کی فلم ’ریڈ 2‘ ایک سچے واقعے سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے، یہ فلم اجے دیوگن کی مشہور فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے۔