• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم پذیرائی کا شکوہ، سنی دیول نے سلمان کو سب سے زیادہ سپورٹیو ایکٹر قرار دیدیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے اس بیان پر کہ بالی ووڈ نے انکی فلموں پر ان کی پذیرائی نہیں کی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کی فلم سکندر کی ریلیز سے قبل انھوں  نے کہا پتہ نہیں انڈسٹری کے لوگ انھیں شاباشی یا ان کی پذیرائی نہیں کرتے جبکہ وہ دوسروں کی فلموں پر خوشی کا اظہار کرنے کے ساتھ ان کی پذیرائی بھی کرتے ہیں۔ 

سلمان خان کے اس ریمارکس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سنی دیول نے کہا کہ سلمان خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ سپورٹیو (مدد کرنے والے) اداکار ہیں۔ 

بالی ووڈ ببل نامی میڈیا ادارے نے جب 67 سالہ سنی دیول سے پوچھا کہ کیا بالی ووڈ میں اتحاد ویکجہتی کا فقدان ہے، کیونکہ جب سلمان خان جیسے اداکاروں کو نہ سراہا جائے تو پھر دوسروں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا؟ 

اس پر سنی دیول نے کہا میرا خیال ہے کہ ہم سب انسان ہیں، کیا ایسا نہیں کہ ہر آدمی کا اپنا ڈھنگ ہوتا ہے اور ہر ایک چاہتا ہے کہ دوسرے اسکے بارے میں اچھا بولے۔ 

سنی دیول نے کہا کہ پھر کسی کےلیے اچھا بولنے میں کیا نقصان یا برائی ہے۔ لیکن ہمارے یہاں کتنی بار ہم لوگ کتنی چیزوں پر ایسا کرتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اداکاروں کے درمیان کوئی منفی چیزیں نہیں ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ہر کوئی دوسرے سے پیار کرتا ہے۔

ہاں کبھی کھبی لوگوں کے درمیان کچھ چیزیں ہوجاتی ہیں جس سے تھوڑا فاصلہ پیدا ہوتا ہے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ کوئی بھی دوسرے کے لیے منفی رویہ نہیں رکھتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید