• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر ڈرامے میں اخلاقی پیغام، نصیحت کا رنگ نہیں آنا چاہیے: احد رضا میر

احد رضا میر---فائل فوٹو
احد رضا میر---فائل فوٹو 

اداکار احد رضا میر نے ذاتی زندگی کے اثرات اور اپنی اداکاری کے سفر پر روشنی ڈالی ہے۔

با صلاحیت اداکار احد رضا میر نے ڈرامہ، فلم اور تھیٹر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اگرچہ انہوں نے چند ہی ڈراموں میں کام کیا، لیکن ہر کردار میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔

حال ہی میں وہ ڈرامہ میم سے محبت میں سر طلحٰہ کے کردار میں جلوہ گر ہو کر مداحوں کے دل جیت چکے ہیں، اب وہ نیٹ فلکس کی آنے والی سیریز  جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو میں بھی اپنی موجودگی کا احساس دلائیں گے۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے احمد رضا میر نے اپنے اسکرپٹ کے انتخاب اور کرداروں کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔

 ان کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ میری ذاتی زندگی بھی میرے پروجیکٹس کے انتخاب پر اثر انداز ہوتی ہے، جب مشکل وقت سے گزر رہا ہوتا ہوں تو ہلکے پھلکے، مزاحیہ کرداروں کو ترجیح دیتا ہوں، جبکہ خوش گوار حالات میں سنجیدہ کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کٹھن حالات میں کوئی سنجیدہ کردار نبھانا کردار میں ایک خاص شدت لے آتا ہے۔

احد رضا میر نے ڈرامہ انڈسٹری سے متعلق بھی اپنی رائے دی، ان کا کہنا ہے کہ تفریح کسی بھی ڈرامے کا بنیادی عنصر ہونا چاہیے، ہر کہانی میں کوئی اخلاقی پیغام دینا ضروری نہیں، لیکن کہانی ایسی ہونی چاہیے جو ناظرین کو سوچنے پر مجبور کرے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں نصیحت کا رنگ غالب نہیں آنا چاہیے تاکہ ناظرین کو یوں محسوس نہ ہو کہ ان پر زبردستی کوئی سبق تھوپا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید